بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، وزیراعظم عمران خان

حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس کے لیے اپنی حکمتِ عملی تیار کرلی جبکہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا جس میں وزیراعظم سے قانونی ٹیم نے بھی ملاقات کی۔ 

شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کےساتھ مصنوعی اکثریت تھی ہمارے پاس اصل اکثریت ہے، ہم بھی سرپرائز دیں گے، عدالت کی کارروائی کو متنازعہ نہ کریں، ووٹ کا اندراج اور گنتی تو ہوگی ۔

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، اتحادی جماعتوں اور ارکان سے رابطوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پر سماعت پر بریفنگ دی گئی۔ 

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ 

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم آخر تک اس مافیا کا مقابلہ کریں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ ان کی غلط فہمی ہے کہ میں دباؤ میں آجاؤں گا، 27مارچ کو عوام بتادیں گے وہ کس کے ساتھ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.