بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس

وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور وفاقی وزراء شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جائے گا جبکہ کل ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق اہم امور پر گفتگو اور حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

سیاسی کمیٹی اجلاس میں اتحادی جماعتوں اور ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں پر بریفنگ دی جائے گی،اجلاس میں 27 مارچ کے جلسے کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں صدارتی ریفرنس پر ہونے والی سماعت پر بھی بریفنگ دی جائے گی اور وزیراعظم کے عوامی جلسوں پر بھی اجلاس میں مشاورت ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.