بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عثمان بزدار کو ہٹانے کے بعد ہی مذاکرات نتیجہ خیز ہوسکتے ہیں، عون چوہدری

جہانگیر ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار   کو ہٹانے کے بعد ہی مذاکرات نتیجہ خیز ہو سکتے ہیں، عثمان بزدار کو ہٹانے بغیر معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے۔

عون چوہدری نے کہا کہ ہمارے مذاکرات اب وزیراعظم عمران خان یا وفاقی ٹیم سے ہوں گے، ڈاکٹرمراد راس سےملاقات میں ترین گروپ نے کوئی لچک نہیں دکھائی۔

جہانگیر ترین کے وکلا نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر رکھا ہے۔

عون چوہدری کا کہنا ہے کہ پہلے بزدار کی تبدیلی پھر دیگر ایجنڈے پر بات چیت ہوگی، ہم مائنس عثمان بزدار کے مطالبے پر کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترین گروپ کےاراکین کی وزیراعلیٰ سےملاقاتوں میں کوئی حقیقت نہیں، ترین گروپ کی وزیراعلیٰ سے ملاقاتوں کی پرانی تصاویر نکالی جارہی ہیں۔

جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کا دباؤ کام کرگیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تحفظات دور کرنے کے لیے تیار ہوگئے۔

عون چوہدری نے کہا کہ ترین گروپ جہانگیر ترین کی قیادت میں متحد ہے، ہمارا گروپ مشترکہ فیصلے کر رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.