پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے ایکشن سے قبل وارم اپ میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 193 رنز کا ہدف 15 اوورز میں حاصل کرلیا، شرجیل خان دو باریاں لے کر بھی بڑا اسکور نہ کرسکے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹ پر 192 رنز بنائے، محمد نبی32 گیندوں پر 5 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 60 رنز بناکر ریٹائرڈ ہوئے۔
بابر اعظم 55 رنز بناکر ریٹائرڈ ہوکر پویلین آئے، اوپنر شرجیل خان نے دو باریاں لیں ، پہلے 4 رنز اور پھر 7 رنز بناکر پویلین لوٹ آئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے نوجوان بولر محمد وسیم جونیئر نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
193 رنز کا ہدف اسلام آباد نے 15 اوور زمیں حاصل کرلیا، آصف علی نے 56 اور شاداب خان نے 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ نوجوان روحیل نذیر 32 رنز بناکر ریٹائرڈ ہوئے۔
Comments are closed.