gay clubs for hookups is there a real hookup app homemade hookup dailydot hookup app hookup agency in singapore

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کل وزیر اعظم عمران خان مانسہرہ میں جلسے سےخطاب کریں گے، فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما، سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ کل وزیر اعظم عمران خان مانسہرہ میں جلسے سےخطاب کریں گے، عوام کا وزیر اعظم پر بھر پور اعتماد ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ’وزیراعظم عمران خان آج خود عوام کو 27 مارچ جلسے کی دعوت دیں گے، وزیر اعظم کا پیغام آج دوپہر 11:45 پر ٹی وی، ریڈیو، سوشل میڈیا سے نشر کیا جائے گا۔‘

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’منڈی بہاؤالدین، میلسی، دیر، حافظ آباد، سوات، درگئی کے کامیاب جلسوں کے بعد کل وزیراعظم عمران خان عوامی رابطہ مہم کے تحت انشاءاللّٰہ مانسہرہ ہزارہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔‘

ملکی سیاست کے لیے دو تین دن بہت اہم اور مشکل ہیں، منظور وسان

فیصل جاوید خان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ’اور اب باری ہے مانسہرہ کی، کل وزیر اعظم عمران خان مانسہرہ میں جلسے سےخطاب کریں گے، عوام کا وزیر اعظم پر بھر پور اعتماد ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’آئیے مل کر اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے پر شکریہ بولیں۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.