بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسٹریلیا وائٹ بال اسکواڈ کپتان کے ہمراہ لاہور پہنچ گیا

پاکستان آسٹریلیا وائٹ بال کرکٹ سیریز کیلئے آسٹریلین ٹیم کے 14 ارکان چارٹرڈ فلائٹ سے لاہور پہنچ گئے۔

دورۂ پاکستان میں آسٹریلیا وائٹ بال ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کریں گے، ٹیم لاہور میں 3 ون ڈے اور 1 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی، پہلا ون ڈے29 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اسکواڈ کے ارکان کو ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وائٹ بال سیریزراولپنڈی سے لاہور منتقل کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.