بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے وزیر خارجہ قازقستان مختار بلوبردی کی ملاقات

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے قازقستان کے وزیر خارجہ مختار تلو بردی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔

دورانِ گفتگو صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان قازقستان کے تعلقات مستحکم ہوئے ہیں، او آئی سی کے عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی سطح پر قازقستان کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، وفود کے تبادلوں میں تیزی لانا اہم ہے، ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے رابطہ کاری کو فروغ ملے گا۔

قازقستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ 23 مارچ کی تقریب میں شرکت کی خوشی ہوئی، ایئر شو قابل تعریف ہے، پائلٹس کی مہارت نے کافی متاثر کیا۔

وزیر خارجہ قازقستان نے مزید کہا کہ سیاسی روابط بڑھ رہےہیں، اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلے زیرِغور ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.