
فرانس کے مڈل فیلڈر پال پوگبا کا ورلڈکپ فٹبال 2018 میں جیتا طلائی تمغہ چوری ہوگیا۔
اس بات کا انکشاف فرانسیسی فٹبال نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔
پوگبا کا کہنا تھا کہ چور ان کے گھر سے والدہ کے زیورات اور فٹبال ورلڈکپ 2018 کا میڈل لے گئے تھے۔
فرانس کے مسلمان فٹبالر نے بتایا کہ واردات کے وقت دو چھوٹے بچے اور ان کی آیا گھر میں موجود تھیں۔
بچوں سے متعلق پوگبا کا کہنا تھا کہ اہم بات یہ ہے کہ میرے بچے ٹھیک ہیں۔
خیال رہے کہ روس میں کھیلے گئے فٹبال ورلڈکپ 2018 کے فائنل میں فرانس نے کروشیا کو 2-4 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
Comments are closed.