بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاقی وزیر عمر ایوب پیرا گلائیڈنگ کے دوران گر کر زخمی ہوگئے

وفاقی وزیر عمر ایوب مظفر آباد میں پیراگلائیڈنگ ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہو کر معمولی زخمی ہوگئے۔

یوم پاکستان پیرا گلائیڈنگ فیسٹول میں وفاقی وزیر عمر ایوب نے شرکت کی، جہاں گلائیڈنگ گیجٹ پہن کر فضا میں بلند ہونے سے قبل ہی پیراشوٹ کی رسیاں ٹوٹنے کے باعث توازن برقرار نہ رکھ سکے اور رن وے پر گر گئے۔

 وفاقی وزیر کے گرنے کے باعث انہیں ہاتھ اور ٹانگوں پر زخم آئے،  جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد دی گئی۔

یومِ پاکستان کی مناسبت سے ہونے والے پیرا گلائیڈنگ فیسٹیول میں آزاد کشمیر سے 2 جبکہ پاکستان سے 29 پیرا گلائیڈرز نے شرکت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.