تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت نے اتحادیوں کو منانے کی ایک اور کوشش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر پر مشتمل حکومتی وفد نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی قیادت سے ملاقات کی ہے۔
حکومت وفد نے پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیو ایم سربراہ خالد مقبول صدیقی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر عامر خان اور وسیم اختر بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق دوران گفتگو حکومتی وفد نے ایم کیو ایم پاکستان سے اتحاد سے باہر نہ جانے کی درخواست کی اور کہا کہ جو وعدے کیے ہیں پورے کریں گے، اس وقت ہمیں تنہا نہ چھوڑیں۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے گفتگو کے دوران شکوہ کیا کہ ساڑھے 3 سال سے اتحادی ہیں بتائیں کونسا وعدہ پورا کیا؟ ہمارے دفاتر اب تک بند ہیں اور لاپتہ افراد بھی بازیاب نہیں ہوئے۔
Comments are closed.