بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوکرین کی رکنیت نیٹو سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے پر نہیں، نیٹو چیف

نیٹو کے سیکریٹری جنرل جین اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ یوکرین کی رکنیت سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے پر نہیں۔

برسلز میں یوکرین جنگ پر نیٹو سربراہ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو یوکرین کی مدد جاری رکھے گا۔

سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے مزید کہا کہ کل امریکی صدر جو بائیڈن نیٹو سربراہ کانفرنس میں شریک ہونگے۔ 

دوسری جانب یورپی یونین کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن یورپین یونین کے ممالک کے سربراہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ صدر جو بائیڈن 25 مارچ کو پولینڈ کا دورہ کریں گے۔ 

ذرائع کے مطابق صدر جو بائیڈن پولینڈ اور یوکرین سرحد پر تعینات امریکی فوجیوں سے بھی ملیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.