بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللّٰہ کا وزیراعظم کو استعفی دیکر گھر جانے کا مشورہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے  ترجمان حافظ حمداللّٰہ نے وزیر اعظم عمران خان  کو استعفیٰ دیکر گھر جانے کا مشورہ دے دیا۔

اپنے بیان میں حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ عمران نیازی کے ہاتھ میں نہ کرشماتی حمایت ہے اور نہ سلیمانی ٹوپی، استعفیٰ دینے کے سوا کوئی اور کارڈ نہیں ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔

حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش نہیں کریں، افواج پاکستان آپ کی سیاست کے ساتھ نہیں بلکہ آئین اور ریاست کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بارہویں کھلاڑی نہیں بلکہ اپوزیشن اور پی ڈی ایم کی ٹیم کے کپتان ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.