بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عامر لیاقت سے متعلق وزیراعظم کا سوال، دانیہ کا دلچسپ جواب

وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی اپنی اہلیہ دانیہ عامر کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عامر لیاقت نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تصویر شیئر کی۔

اپنی پوسٹ میں عامر لیاقت نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کچھ دیر کے لیے میری اہلیہ سیدہ دانیہ عامر بھی شریک ہوئیں۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم نے شادی کی مبارک باد دی اور پوچھا ’’عامر خیال رکھتا ہے یا نہیں‘‘ جس پر دانیہ نے مسکرا کر کہا ’’بہت خیال رکھنے والے ہیں، آپ کا بھی رکھتے ہیں۔‘‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.