بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہم عوام کی طاقت کے ساتھ کٹھ پتلی کو بھگائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان  پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم عوام کی طاقت کے ساتھ کٹھ پتلی کو بھگائیں گے، پارلیمنٹ میں اس کٹھ پتلی کا مقابلہ جمہوریت سے کریں گے۔

مالا کنڈ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم انگلی کا جواب انگوٹھے سے کریں گے، جمہوریت سے کریں گے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم کوئی غیر جمہوری ہتھیار استعمال نہیں کریں گے،  بزدل بھاگتے ہو، اگر مرد ہو تو ہمارا مقابلہ کرو۔

 پی پی چیئرمین نے کہا کہ عمران اپنی اکثریت کھو چکا ہے  وہ سابق وزیر اعظم بن چکا ہے، عمران بزدل ہے مقابلے سے بھاگ ر ہے ہیں، ہمیں چوہے کہنے والا، چوہا بن کر مقابلے سے بھاگ رہا ہے،خان تو بہادر ہوتے ہیں، خان تو غیرت مند ہوتے ہیں، یہ کہاں کا خان ہے، یہ بنی گالا کا خان ہے، یہ فنی گالا کا خان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.