تحریکِ عدم اعتماد کے معاملے پر وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انہیں اتحادیوں اور ناراض ارکان سے روابط پر بریفنگ دی گئی۔
وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان کے علاوہ وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، فواد چوہدری، پرویز خٹک، اسد عمر، حماد اظہر، عامر ڈوگر اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں 27 مارچ کے جلسے کی تیاریوں پر بھی مشاورت کی گئی۔
سیاسی صورتِ حال اور تحریکِ عدم اعتماد پر بھی اجلاس میں تبادلۂ خیال کیا گیا اور اہم قانونی اور آئینی امور پر بریفنگ دی گئی۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس میں وزراء سے ملکی موجودہ سیاسی صورتِ حال اور تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے مشاورت بھی کی۔
Comments are closed.