بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وقار یونس کا چُھپا ہوا ٹیلنٹ سامنے آگیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بولر وقار یونس ناصرف کرکٹ میں مہارت رکھتے ہیں بلکہ ان کی آواز بھی کافی سُریلی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں جاری تیسرے ٹیسٹ کا تیسرا دن یوم پاکستان کے نام کیا گیا، کھیل شروع ہونے سے پہلے قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔

میچ کے آغاز سے قبل وقار یونس نے زینب عباس، سکندر بخت کو ملی نغمہ بھی سُنایا، جس کی ویڈیو پی سی بی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

ویڈیو  میں زینب نے بتایا کہ وقار یونس کی آواز کافی سُریلی اور وہ بہت اچھا گاتے ہیں، یومِ پاکستان کے دن وہ ہمیں ملی نغمہ سنائیں گے۔

شاہین شاہ کیلئے بولنگ کوچ کی جانب سے تعریفی ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نے شاہین شاہ کے ساتھ بیٹھے ایک تصویر شیئر کی۔

وقار یونس زینب کی فرمائش پر ’یہ وطن تمہارا ہے‘ اپنی خوبصورت آواز میں پڑھتے ہیں۔

اس ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے عمر گل نے کہا کہ وقار بھائی آپ کی آواز تو بہت اچھی ہے، آپ کا تو یہاں بھی مستقبل روشن ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.