بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یومِ پاکستان پر سربراہ پاک فضائیہ کا پیغام

یومِ پاکستان کے موقع پر سربراہِ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنا پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے پیغام میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے کہ 23 مارچ پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 23 مارچ کو مسلمانانِ برصغیر نے پہلی بار باضابطہ علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا۔

پریڈ میں آرمرڈ کور، آرٹلری اور ایئر ڈیفنس انجینئرز کے دستے دشمن پر ہیبت طاری کرنے والے سامانِ حرب کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں، ایس ایس جی کے کمانڈوز فری فال کا مظاہرہ کریں گے۔

ایئر چیف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یومِ پاکستان آباؤ اجداد کی آزادی کے لیے قربانی اور طویل جدوجہد کی علامت ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اس سال یومِ پاکستان خصوصی اہمیت کا حامل ہے، قوم پریڈ کے موقع پر جے 10 سی جہاز کا مظاہرہ دیکھے گی۔

سربراہِ پاک فضائیہ نے یہ بھی بتایا کہ جے 10 سی طیارے حال ہی میں پاک فضائیہ کا حصہ بنے ہیں، جو ہماری جدت پر مبنی پالیسی کا شاہکار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.