پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بینو قادر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ کا تیسرے دن یوم پاکستان کے نام کر رکھا ہے۔
23 مارچ کی مناسبت سے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے ہوا، کھیل کے آغاز میں دونوں ٹیمیں قومی ترانے کے اعزاز میں گراؤنڈ میں کھڑی رہیں۔
قذافی اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں میں 2500 جھنڈے تقسیم کئے گئے، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے خود شائقین کو جھنڈے تقسیم کیے۔
ملکی اور غیر ملکی کمنٹیٹرز یوم پاکستان کی مناسبت سے سبز اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔
Comments are closed.