کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول بھی رکھے، صوبائی وزراء بھی اُن کے ہمراہ موجود تھے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ہم قائد اعظم کے بتائے ہوئے اصولوں پر ملک چلانا چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا 23 مارچ 1940ء کے بعد ملک کے حصول کے لئے ایک منظم جدوجہد کی گئی تھی، یہ ملک بڑی جدوجہد کے بعد حاصل کیا اور اس کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔
ہم سب کو ملک اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کام کرنا چاہیے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ملک میں تمام مذاہب اور عقائد کے لوگوں کا احترام اور عزت کرنی چاہیے،آج کے دن ہمیں پاکستان کی سلامتی کا عہد کرنا چاہیے، ہمارا ملک کافی مشکلات سے گزرا ہے اور اب بھی مسائل کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے،کشمیر میں ظلم اور بربریت جاری ہے،ہم مل کر اپنی سرحدوں اور آئین کا تحفظ کریں گے۔
Comments are closed.