بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان، سیکنڈری کی طالبات آج سے اسکول جائیں گی

افغانستان میں 7 ماہ بعد آج 23 مارچ کو سیکنڈری اسکول کی ہزاروں طالبات تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں گی۔

افغان وزارت تعلیم کے اعلان کے مطابق سات ماہ سے زائد کے عرصے کے بعد افغانستان میں لڑکیوں کی سیکنڈری اسکولوں میں تعلیم کا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل افغانستان میں طالبان کے قبضے کے وقت کورونا کے باعث ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند تھے، طالبان کے آنے کے دو ماہ بعد لڑکوں اور چھوٹی بچیوں کے اسکول کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ طالب علموں کو تعلیم فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جس کے تحت یہ اقدام اٹھایا گیا ہے، تاہم نا معلوم وجوہات کی بنا پر قندھار میں اسکول تاحال بند ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.