یوکرین کے شہر ماریوپول میں دو بم دھماکوں کے بعد افراتفری پھیل گئی اور کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکوں کی آواز کئی دور علاقوں میں بھی سنی گئی۔
ہیومن رائٹس واچ کے مطابق ماریوپول میں 2 لاکھ سے زائد افراد پھنسے ہیں۔
دوسری جانب روس نے کہا ہے کہ اس کے وجود کو خطرہ لاحق ہوا تو اسی صورت جوہری ہتھیار استعمال کریں گے۔ ملکی سلامتی سے متعلق اصول متعین اور سب کے سامنے ہیں۔
اس حوالے سے ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ روس کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کا ممکنہ استعمال تباہ کن ہوسکتا ہے۔
Comments are closed.