بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شان ٹیٹ نے نسیم شاہ کے بارے میں کیا کہا؟

سابق آسٹریلوی فاسٹ بالر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ بولنگ کوچ شان ٹیٹ بھی نسیم شاہ کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں شان ٹیٹ نے کہا کہ رفتار کے ساتھ سوئنگ دنیا کے ہر بلے باز کو پریشان کر سکتی ہے۔

انہوں نے نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ غیر معمولی صلاحیت کے حامل بولر ہیں۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ نے آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں کھیلےجارہے تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

لاہور ٹیسٹ کے دوسرے روز میچ کے اختتام کے بعد آن لائن پریس کانفرنس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا تھا کہ نسیم شاہ اچھی بولنگ کر رہے ہیں، وہ پاکستان کا مستقبل ہیں۔

آسٹریلیا کی ٹیم کے بیٹر کیمرون گرین نے نوجوان پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی گیند بازی کی تعریف تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.