بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یومِ پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ آج ہوگی

یومِ پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ آج اسلام آباد میں ہوگی، جس میں تینوں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستے حصہ لیں گے۔

وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہ بھی یوم پاکستان کی پریڈ میں خصوصی شرکت کریں گے۔

اسلام آباد میں جدید ترین جے ٹین جنگی طیاروں کا فلائی پاسٹ اور ایوی ایشن فلائی پاسٹ بھی ہوگا۔ پریڈ میں آرمرڈ کور، آرٹلری اور ایئر ڈیفنس انجینیرز کے دستے دشمن پر ہیبت طاری کرنے والے سامانِ حرب کے ساتھ حصہ لیں گے اور ایس ایس جی کے کمانڈوز فری فال کا مظاہرہ کریں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 23 مارچ پر اپنے پیغام…

چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ثقافتی فلوٹس بھی تقریب کو چار چاند لگائیں گے۔

او آئی سی کے وزرائے خارجہ کو بھی یومِ پاکستان پریڈ میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.