بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ماروی ملک حملہ کیس، مرکزی ملزم عادی مجرم نکلا

مانسہرہ میں لیڈی اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک حملہ کیس کا مرکزی ملزم ملک عمران حیدر ہراسانی کرنے کا عادی مجرم نکلا۔

پولیس کے مطابق ماروی ملک کو ہراساں کرنے اور حملے کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے، مرکزی ملزم ہراسانی کا عادی مجرم نکلا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم عمران حیدر کے خلاف پہلے بھی خواتین کو چھیڑنے کے مقدمہ درج ہے، ملزم نےگذشتہ سال جنوری میں خواتین کو چھیڑا تھا، تھانہ میرپور میں مقدمہ درج ہے۔

پولیس کے مطابق شہری کی درخواست پر پولیس نے ملزم اور اس کے ساتھیوں کی درگت بھی بنائی تھی۔

دوسری طرف حملے ملزمان عتیق اور انیس نے گرفتاری کو زیادتی قرار دیا، ان کے رشتے داروں نے ماروی ملک پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام لگایا ہے۔

ملزمان کے رشتے داروں نے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.