بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوم پاکستان پریڈ، اسلام آباد کا ٹریفک پلان جاری

اسلام آباد پولیس نے 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق راول ڈیم چوک سے فیض آباد تک ڈائیورژن ہوگی، ایکسپریس وے کے لیے لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق آئی جے پی روڈ نائنتھ ایونیو سگنل سے فیض آباد تک ڈائیورژن ہوگی، ڈرائیور سری نگر ہائی وے استعمال کریں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق اسلام آبادایکسپریس وے پر زیرو پوائنٹ سے کھنہ پل تک ڈائیورژن ہوگی، ڈرائیور لہتراڑ روڈ یا پشاور روڈ استعمال کریں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق مری روڈ سے فیض آباد تک فیض الاسلام اسٹاپ پر ڈائیورژن ہوگی، مری روڈ سے فیض آباد تک اسٹیڈیم روڈ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ہیوی ٹریفک کو رات 12 سے دوپہر 2 بجے تک اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.