بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نسیم شاہ پاکستان کا مستقبل ہیں، شاہین آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ نسیم شاہ اچھی بولنگ کر رہے ہیں، وہ پاکستان کا مستقبل ہیں۔ 

لاہور ٹیسٹ کے دوسرے روز میچ کے اختتام کے بعد آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے بہت اچھی ہے، ہم نے پلان کے مطابق بولنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی بلے بازوں کی دو پارٹنرشپس اچھی رہیں لیکن ہم نے بولنگ اچھی کی ہے۔

لمبی پارٹنر شپ کی کوشش کی، تاہم میرا آؤٹ ہونا بدقسمتی ہے، آسٹریلوی بلے باز

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ اچھی بولنگ کر رہے ہیں وہ پاکستان کا مستقبل ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس پچ پر ریورس سوئنگ مل رہی ہے، جبکہ نئے گیند سے زیادہ مدد نہیں مل رہی۔

فاسٹ بولر نے بتایا کہ میں پلان کے مطابق بولنگ کر رہا ہوں، صورتحال کے مطابق بولنگ کرنا سیکھ رہا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پچ اور کنڈیشنز کے مطابق یہاں بولنگ کرنا اتنا بھی آسان نہیں، ہم اس ٹیسٹ میچ کو جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے دوسری اننگز میں اسپنرز اچھی بولنگ کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.