بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فارما انڈسٹری کوئی خیراتی ادارے نہیں، چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ فارما انڈسٹری کوئی خیراتی ادارے نہیں ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس ری فنڈ مطالبے پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہڑتال کی دھمکی دینے کا وقت گزر گیا، قانون کے مطابق کام کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی ایمنسٹی میں تقریباً 1000 ارب وائٹ ہوئے لیکن استعمال نہیں ہورہے، اسی لیے ہم ایمنسٹی فنانسنگ کی حوصلہ افزائی نہیں کرنا چاہ رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.