بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ نئی تاریخی بلندی پر

ملک میں روپے کی بے قدری کا سفر آج بھی برقرار رہا۔ انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ تاریخ کی نئی بلندی پر بند ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے بڑھی ہے۔

ڈالر کا بھاؤ انٹربینک میں کاروبارکی بندش پر 181 روپے 73 پیسے پر بند ہوا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کا یہ بلند ترین بھاؤ ہے، جو آج 49 پیسے بڑھا ہے۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ کا اضافہ 50 پیسے رہا، جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 183 روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.