بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: جامعہ اردو میں 2 طلبا تنظیموں میں تصادم

کراچی میں جامعہ اردو گلشن کیمپس میں 2 طلبا تنظیموں کے تصادم میں لاٹھیوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

دوران تصادم ڈنڈے اور پتھر لگنے سے متعدد طلبا زخمی ہوگئے، اس موقع پر پولیس اور رینجرز پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق دونوں تنظیموں کے درمیان چند روز سے صورتحال کشیدہ تھی، چند طلبا کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں لیکن ایم ایل نہیں کرایا گیا۔

یونیورسٹی کو طلبہ سے خالی کرالیا گیا ہے، پولیس کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ ذمے داروں کا تعین کریں۔

پولیس کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کو مقدمے کے لیے کہا ہے لیکن انہوں نے فی الحال رابطہ نہیں کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.