مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ 23 اور24 مارچ کے بعد ق لیگ اور ایم کیو ایم حکومت سےالگ ہوکر اپوزیشن میں آنےکا اعلان کریں گی۔
منظور وسان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 28 مارچ سے پہلے عمران خان کےدن پورے ہونے والے ہیں، عمران خان کو جیل بھیجنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل یا خیرپور سینٹرل جیل میں رکھا جائے گا، ہوسکتا ہے کہ عدم اعتماد کے بعد نگراں حکومت بنے۔
منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف وزیراعظم ہونگے اور پھر عام انتخابات کرائے جائیں گے۔
Comments are closed.