بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئیسکو صارفین کے بل جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے بل جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

یہ بات اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہی گئی ہے۔

اعلامیے میں آئیسکو کا کہنا ہے کہ اس کے صارفین کے لیے بجلی کے بل جمع کرانے کی تاریخ 22 اور 24 مارچ سے بڑھا کر 25 مارچ کر دی گئی ہے۔

آئیسکو کا اپنے اعلامیے میں یہ بھی کہنا ہے کہ سرکاری تعطیلات کے باعث آئیسکو انتظامیہ نے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.