بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سکھر :شادی سے انکار پر اقلیتی برادری کی لڑکی قتل

سکھر میں ایک شخص نے شادی سے انکار کرنے پر اقلیتی برادری کی لڑکی کو قتل کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق ملزم واحد لاشاری نے پہلے لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کی، مزاحمت پر فائر نگ کرکے لڑکی کو قتل کیا۔

اطلا ع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا، جس نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔

دوسری جانب مقتولہ کے ورثاء غم سے نڈھال ہیں، انہوں نے حکومت سے انصاف کی دہائی کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.