
کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کرنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شیر شاہ میں نوجوان کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو موچکو سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے 16 سال کے دین محمد کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا تھا، ملزم بلال اور اکبر کو سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے دوست عینی شاہد یاسین نے بھی ملزمان کو شناخت کرلیا، گرفتار ملزمان واردات کے دوران یاسین سے بھی گتھم گتھا ہوئے تھے۔
Comments are closed.