پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن آج متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) پاکستان کی قیادت سے کراچی میں بہادرآباد مرکز پر ملاقات کریں گے۔
حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان اور پی ڈی ایم کے سربراہ کی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کی جائے گی۔
دوسری جانب مولانا فضل الرحمٰن نے مفتی تقی عثمانی سے جامعہ دارالعلوم میں ملاقات کی۔ اس دوران وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کارکنان اسلام آباد لانگ مارچ کیلئے تیار رہیں، ہماری تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔
Comments are closed.