سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد نے کہا ہے کہ فوج، بیوروکریسی، عدلیہ اور الیکشن کمیشن کا کام نہیں ہے کہ وہ سیاست میں مداخلت کرے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم سجاد نے کہا کہ نہ صرف آئین، بلکہ قائداعظم کے ارشادات بھی دیکھیں تو انہوں نے بیوروکریسی کے بارے میں بھی یہی کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا کہ فوج کا کام یہ ہے کہ وہ ملک کی حفاظت کرے، اداروں سے توقع یہی ہوتی ہے کہ وہ نیوٹرل رہیں گے اور سیاست میں ملوث نہیں ہوں گے۔
Comments are closed.