بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویمن کرکٹرز کی 13 سال بعد بڑی کامیابی

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں پاکستان نے بالآخر  پہلی کامیابی سمیٹ لی، ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان کی 2009 کے بعد پہلی کامیابی ہے۔

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پانچواں میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا اور مخالف ٹیم کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔

ہیملٹن میں جاری میچ بارش کی وجہ سے بیس اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا تھا، بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ کی ہے ، اور حریف ٹیم کو 89 رنز تک محدود رکھا۔

پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے لاہور ٹیسٹ کے پہلے روز مہمان کھلاڑیوں کو زبردست گڈ مارننگ کیا۔

پاکستان ویمنز ٹیم نے بارش سےمتاثرہ میچ میں90رنز کا ہدف 2 وکٹوں پرحاصل کیا، ندا ڈار نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی جانب سے منیبہ علی 37 ، عمیمہ سہیل 22 اور بسمہ معروف نے 20 رنز بنائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.