کراچی کے اراکین قومی اسمبلی کی وزیر اعظم ہاؤس میں آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس میں نصرت واحد، آفتاب صدیقی، غلام بی بی بھروانہ عمران خان سے ملاقات کے لیے پہنچی ہیں۔
غلام بی بی بھروانہ ناراض ارکان کی فہرست میں شامل ہیں، غلام بی بی بھروانہ اپنے تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام بی بی بھروانہ حلقے کے مسائل سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں سیاسی امور اور عدم اعتماد کی تحریک پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
Comments are closed.