بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت اور اپوزیشن کو ریڈزون میں جلسہ کرنے سے روک دیا گیا

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے  حکومت اور اپوزیشن کو ریڈ زون میں جلسہ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ میں حکومت کو پریڈ گراؤنڈ اور اپوزیشن کو ایچ 9 میں جلسہ کرنے کا آپشن دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ریڈ زون میں زیادہ لوگوں کے آنے سے سیکیورٹی مسائل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ جگہ تبدیلی کے آپشن پر غور کر کے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے، ضلعی انتظامیہ کا موقف ہے اسلام آباد کے ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے ریڈ زون میں عوام کے اجتماع کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.