بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد کی سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی

تحریکِ عدم اعتماد، حکومت اور اپوزیشن کے جلسوں کے پیشِ نظر دارالحکومت اسلام آباد کا سیکیورٹی حصار انتہائی سخت کر دیا گیا ہے۔

ایف سی ہیڈ کوارٹرز حکام کی جانب سے وزارت داخلہ کو ایک مراسلہ لکھا گیا ہے جس میں اسلام آباد انتظامیہ کو مزید نفری دینے سے انکار کیا گیا ہے۔

حکام ایف سی ہیڈکوارٹر کی جانب سے لکھے گئے مراسلے کے مطابق پہلے ہی ایک ہزار اضافی اہلکار بھجوا چکے ہیں، 2 ہزار کی مزید نفری نہیں دے سکتے،  وزارت داخلہ معذرت کر لے۔

ایف سی حکام کا مزید کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 30 مارچ کو بلدیاتی انتخابات بھی ہیں، اگر اضافی اہلکار اس تاریخ سے قبل واپس ہوسکتےہیں تو پھر دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں 2500رینجرز، 2000ایف سی اور 8ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، تمام سیکیورٹی اہلکاروں کو 2 اپریل تک ریڈ زون میں تعینات کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.