بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

منحرف ارکان کے خلاف شہباز گِل کی فیصل آباد میں ریلی

تحریک انصاف کے منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف شہباز گِل نے فیصل آباد میں ریلی نکالی۔

اس ریلی میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے منحرف ہونے والے ارکان اسمبلی راجا ریاض اور نواب شیر وسیر کے خلاف لوٹے اُٹھا کر احتجاج کیا۔

ملتان کے چوک شاہ عباس پر بھی پی ٹی آئی کارکنوں نے منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔

علاوہ ازیں بہاولنگر میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے رفیق شاہ چوک سے سٹی چوک تک ریلی نکالی اور ایم این اے عبدالغفار وٹو کے خلاف لوٹے اُٹھا کر احتجاج کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.