
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ ایم این ایز کو کل جہاز بھر کے لاتے رہے تو باضمیر تھے، اب منحرف ہوگئے تو بے ضمیر ہوگئے۔
اپنے بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ ایک طرف امربالمعروف کی ترغیب دی جارہی ہے تو دوسری طرف جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں، یہ امر بالمنکر کا ارتکاب ہے اور ریاست مدینہ کی توہین ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے انڈیا کی خارجہ پالیسی کی تعریف اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے، بحیثیت وزیراعظم بھارت کی تعریف کرنا پاکستان کے منہ پر طمانچہ ہے۔
Comments are closed.