بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی اتحادی فورسز نے حوثی باغیوں کی بارود سے بھری کشتی تباہ کردی

سعودی اتحادی فورسز نے حوثی باغیوں کی بارود سے بھری کشتی تباہ کر دی۔ 

سعودی ٹی وی کے مطابق ایران سے منسلک گروپ کی دھماکا خیز مواد سے لدی کشتی کو یمن کے ساحلی شہر حدیدہ کے نزدیک تباہ کیا گیا۔

مزید کہا گیا کہ حوثی باغیوں کی کشتی تباہ کر کے بحیرہ احمر میں جہاز رانی پر ہونے والے حملے کو ناکام بنایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.