بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حیدرآباد میں 2 تھانوں کے ایس ایچ اوز میں ٹھن گئی

حیدر آباد میں دو تھانوں کے ایس ایچ اوز میں ٹھن گئی، ایس ایچ او نسیم نگر نے ایس ایچ او سائٹ کے بیٹے کو پکڑ لیا۔

ایس ایچ او نسیم نگر نے منشیات رکھنے کے الزام میں سائٹ پولیس اسٹیشن کے تھانے دار کے بیٹے سمیت 4 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

خبر ملنے پر ایس ایچ او سائٹ طاہر مغل متعلقہ تھانے پہنچ گئے، تھانہ ایس ایچ او لیاقت سرکی نے الزام لگایا کہ طاہر مغل نے توڑ پھوڑ کی، اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں اور اپنے بیٹے کو چھڑوا کر لے گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈی آئی جی نے نسیم نگرتھانے کے ایس ایچ او کو معطل کردیا ہے جبکہ بیٹے کو چھڑا کر لےجانے والے ایس ایچ او کے خلاف کوئی کارروائی نظر نہیں آئی۔

بیٹے کو چھڑوانے والے ایس ایچ او طاہر مغل کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو حراست میں لے کر تشدد کیا گیا، اگر کسی کے پاس سے منشیات نکلی ہے تو کارروائی کی جاتی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.