بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مقابلے سے پہلے کانپیں ان کی ٹانگ رہی ہیں اور تبصرہ ہم پر کر رہے ہیں، مراد سعید

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مقابلے سے پہلے کانپیں ان کی ٹانگ رہی ہیں اور تبصرہ ہم پر کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کیس کے بعد حرام کے پیسے کی سیاست میں اثرو رسوخ میں کمی آئے گی۔

بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر  ردِعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ کل کے واقعے کے بعد پرچی چیئرمین کی رہی سہی ساکھ خاک میں مل گئی ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ فرزندِ زرداری کے بیان سے ثابت ہوگیا دستور و ریاست کی ان کے ہاں کیا قدر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی آزاد خارجہ پالیسی کے بعد بیرونی اور اندرونی سازشیں شروع ہوچکی ہیں، یورپین یونین سے جراتمندانہ سوال عمران خان نے کیا، ٹانگیں ان کی کانپنے لگی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.