بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہم نے حکومت نہیں جمہوریت بچانے کا ذمہ لیا ہے، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت نہیں جمہوریت بچانے کا ذمہ لیا ہے۔

کراچی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت کا حصہ اس لیے ہیں کہ ہم حصہ نہ ڈالتے تو جمہوریت ڈوب جاتی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت نہیں جمہوریت بچانے کا ذمہ لیا، اگر ووٹ فیصلہ نہیں کرسکا تو روڈ پر فیصلہ ہوگا۔

ایم کیو ایم سربراہ نے مزید کہا کہ جو ہمیں ختم کرنے آئے تھے ان کے حوصلے ختم ہو رہے ہیں، مخالفین کو خطرہ ہے کہ ہم ہر مظلوم کی آواز بن گئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جس مقصد کے لیے ملک بنا اس کی تکمیل کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، چہروں کی تبدیلی سے تبدیلی نہیں آئی۔

خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم ساتھ نہ ہو تو حکومت نہیں چل سکتی، ہمارے بغیر حکومت نہ بنتی ہے نہ چلتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.