بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چار سال سے اقتدار کے روزے کا افطار بہت جلد دھوم دھام سے کروں گا، چوہدری نثار

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ 4 سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہوا ہے، اقتدار کے روزے کا افطار بہت جلد دھوم دھام سے کروں گا۔

راولپنڈی میں اپنے حلقے میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ عہدوں کی جتنی آفر مجھے ہوتی ہے کسی سیاستدان کو نہیں ہوتی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ وزیراعظم نےسوائے انتقامی کارروائی کے کچھ نہیں کیا، ہم آئینی طریقے سےعمران خان کوگھر بھیج رہے ہیں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ لگ رہا ہے بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ روزہ کھولوں گا، میرے حلقے کے ووٹرز کو میرے لیے ووٹ مانگنے پر کبھی شرمندگی نہیں ہوگی۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نے کبھی ضمیر کا سودا نہیں کیا، لوگ اقتدار کے لیے جوتیاں اٹھانے کو تیار ہوجاتے ہیں، میں نے ہمیشہ اپنے عوام کی خدمت کی۔

چوہدری نثار نے کہا کہ میرے حلقے میں ہر جانب میری خدمت کے نشان ہیں، میرا بیٹا بھی آپ کی خدمت کے لیے موجود ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.