بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رانا ثناء اللّٰہ کا ارکان اسمبلی کی حفاظت کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللّٰہ نے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کی حفاظت کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور سے جاری بیان میں رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی حفاظت کے لیے پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کردی ہے۔

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن)نے حکومت مخالف کاررواں کا نام ’ مہنگائی مکاؤ، عمران ہٹاو‘ مارچ کا نام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی روکنے کے لیے کیا ہے، حکومت غنڈہ گرد عناصر کی سرپرستی کر رہی ہے۔

ن لیگ پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ ارکان اسمبلی کی حفاظت کے لیے مجبوراً پارٹی عہدیداروں اور کارکنان کو ذمہ داری دی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی پر پی ٹی آئی کے غنڈوں کے حملوں سے بچاؤ کے لیے کارکن پہرہ دیں گے۔

رانا ثناءاللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ عہدیدار اور کارکن ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کے گھروں کی حفاظت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی معاشرے میں عدم برداشت اور غنڈہ گردی کا گند پھیلا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.