بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیپلز پارٹی کی ایم این اے مہرین رزاق بھٹو کا شیخ رشید کو جواب

پیپلز پارٹی کی ایم این اے مہرین رزاق بھٹو نے وزیرداخلہ شیخ رشید کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ چند روز کے مہمان وزیر داخلہ دھمکیاں دینا بند کریں۔

مہرین رزاق بھٹو نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ کی دھمکیاں گیدڑ بھبکیاں ہیں، وزیرداخلہ صاحب حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی۔

اُنہوں نے کہا کہ شیخ رشید اپوزیشن کی آئندہ نسلوں کے بجائے اپنی فکر کریں، ہم عہدساز ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو کے ورثا ہیں، او آئی سی کے قیام کا سہرا ذوالفقار علی بھٹو کے سر ہے۔

مہرین رزاق بھٹو نے یہ بھی کہا کہ مسلم امہ کو ایک نقطے پر متحد کرنے کا اعزاز ذوالفقار علی بھٹو کو حاصل ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سب سے پہلے پاکستان کی بات کی ہے، پی پی قائدین نے ملک، جمہوریت اور آئین کی سر بلندی کے لیے جانیں قربان کی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.