بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسپیکر نے عمران نیازی کی وفاداری کا نہیں آئین کی پاسداری کا حلف اٹھایا، سعید غنی

وزیرِاطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اسد قیصر نے آئین پاکستان کی پاسداری کا حلف اٹھایا ہے، عمران خان نیازی کی وفاداری کا نہیں۔

ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ آئین اور رولز کے تحت اسپیکر 14 روز میں اسمبلی اجلاس بلانے کا پابند ہے، عدم اعتماد پر 28 مارچ تک ووٹنگ نا ہونا آئین کی سنگین خلاف ورزی ہوگی۔

تحریک عدم اعتماد کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو بلانے کا فیصلہ اسپیکر اسد قیصر کی رہائشگاہ پر ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر 7 روز میں عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کرانے کا پابند ہے، آئین کی خلاف ورزی پر اسپیکر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ عمران نیازی سرکار او آئی سی کانفرنس کی آڑ میں آئین کی خلاف ورزی سے باز رہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اسمبلی میں اکثریت کھونے کے بعد بھی وزیراعظم کے عہدے سے چمٹے ہوئے ہیں۔

سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ عمران نیازی شکست خوردہ ذہنیت سے اراکین اسمبلی پر حملے کروا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی حکومت کے غیرقانونی احکامات ماننے والے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.