بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والا ملزم مارا گیا

کراچی کے علاقے لانڈھی داؤد چورنگی کے قریب پولیس پر فائرنگ کرنے والا ملزم فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزم مجید کی فائرنگ سے ایس ایچ او شرافی گوٹھ سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

ایس ایس پی ملیر نے کہا ہے کہ اسلحہ کی موجودگی کی اطلاع پر اہلکار ندیم نے ملزم کے بیٹے کے ساتھ اس کے گھر آیا جس پر ملزم مجید نے فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے فائرنگ کے بعد خود کو گھر میں بند کرلیا تھا، پولیس محاصرے کے بعد ملزم گھر سے پولیس پر فائرنگ کررہا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ملزم مجید زخمی پولیس اہلکار ندیم کا پڑوسی تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.